گزشتہ شب یہ دل اُداس بہت تھا
فضا میں ایک عجیب سا تناؤ بہت تھا
پتے خاموش، سڑکیں ویران، گھنی سیاہ رات
آنکھوں میں نمی لیے، یہ دل بے چین بہت تھا
گزرے روز دیکھا تھا اُسے کسی اور کے ساتھ
چہرے سے وہ پُرسکون، مطمئن، خوش بہت تھا
ہم ہوتے کج ادا تو پُر سکون رہتے ہمیشہ
اس بھری دنیا میں،میں تنہا بہت تھا
مرضِ محبت کا مارا یہ دل یاد کرتا ہے اُسے
جسے اپنی ذات، اپنے وقار پر مان بہت تھا
ہم تو ازل سے وفا کے داسی رہے ہیں مہر
اُن سے یکطرفہ محبت میں نقصان بہت تھا۔
ازثمن وحید
Like, comment and share it💓
0 Comments